’جی ایچ کیو پر ایف سولہ سے حملے کا منصوبہ تھا

Credit: BBC Urdu  (Online)

آصف فاروقی

بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد

 

آخری وقت اشاعت: جمعرات 1 مارچ 2012 ,‭ 13:44 GMT 18:44 PST

حکومتِ پاکستان کے خلاف بغاوت پھیلانے اور فوجی صدر دفاتر پر حملے کی سازش کے الزام میں زیرِ حراست پاکستانی فوجی افسر بریگیڈیئر علی خان پر کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران ایف سولہ لڑاکا طیارے کے ذریعے جی ایچ کیو پر حملے کا منصوبہ بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

بریگیڈیئر علی خان کے خلاف اس الزام کی بنیاد استغاثہ کے گواہ میجر سہیل اکبر کا بیان ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ بریگیڈیئر علی اور حزب التحریر کے بعض ارکان نے انہیں بتایا تھا کہ کور کمانڈرز یا فارمیشن کمانڈرز کے اجلاس کے دوران راولپنڈی میں واقعہ جنرل ہیڈ کوارٹرز پر ایف سولہ طیارے سے حملہ کیا جائے گا۔

کورٹ مارشل کا سامنا کرنے والے بریگیڈیئر علی خان کے خلاف استغاثہ کے گواہ میجر سہیل اکبر نے اپنے تحریری بیان میں فوجی عدالت کو بتایا ہے کہ اس مقصد کے لیے راولپنڈی کے قریب ایک فوجی ہوائی اڈے پر تعینات ایف سولہ طیارے کے ایک پائلٹ کو ہمنوا بنا لیا گیا تھا۔

میجر اکبر کے مطابق اس ایف سولہ طیارے کے ذریعے ہی ملزمان نے پاکستان میں امریکی فوجی اڈے اور امریکی سکیورٹی کمپنی بلیک واٹر کی تنصیبات پر بھی حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

Readmore

Categories: Asia, Pakistan

2 replies

Leave a Reply to Tayyab MansoorCancel reply