What’s in a Arabic name?

ایک عرب دانا نے اپنے بیٹوں کو نصیحت کی کہ ٦ قسم کی عورتوں سے کبھی شادی نہ کرنا، خواہ وہ حسن و جمال اور مال و دولت میں بے مثال ہی کیوں نہ ہوں.
انانہ ، منانہ، حنانہ، حداقہ، براقہ اور شداقہ…

انانہ – وہ عورت جو ہر وقت سر پر پٹی باندھے رکھے، کیوں کہ شکوہ و شکایت ہی ہمیشہ اس کا معمول ہو گا.

منانہ – وہ عورت جو ہر وقت مرد پر احسان ہی جتاتی رہے کہ میں نے تیرے ساتھ یہ یہ احسان کیا اور تجھ سے تو مجھے کچھ حاصل نہیں ہوا.

حنانہ – وہ عورت جو ہر وقت اپنے سابقہ خاوند کو ہی یاد کرتی رہے اور کہے کہ وہ تو بڑا اچھا تھا مگر تم ویسے نہیں ہو.

حداقہ – وہ عورت جو خاوند سے ہر وقت فرمائش ہی کرتی رہے، جو چیز بھی دیکھے اس کی طلبگار ہو جائے.

براقہ – وہ عورت جو ہر وقت اپنی چمک دمک میں ہی لگی رہے

شداقہ – وہ عورت جو تیز زبان ہو اور ہر وقت باتیں بنانا ہی اس کا کام ہو

2 replies

  1. Jazakumullah. Can we get English Translation of this post? It must be interesting; judging from its title.

    Thank you

  2. So? hmm that means only 6 type of women are in the world. I cannot get any other type in my mind now 🙂 that means No Marraige?

Leave a Reply