جماعت احمدیہ جاپان کے مرکز احمدیہ سنٹر ناگویا میں عید الاضحی کا اجتماع منعقد ہوا۔اس موقع پرنیشنل صدر ومبلغ انچارج۔جاپان انیس احمد ندیم نے احباب جماعت کو حضرت ابراھیم اور حضرت اسماعیل کے اسوہ کے مطابق قربانی کی سنت کو جاری رکھنے کی تحریک کی،نیز یہ کہ قربانیوں سے ہی ہمارے گھر اور معاشرہ جنت بنتا ہے۔قربانیوں سے ہی ترقیات ملتیں اور انسانیت کے درمیان رشتے مضبوط اور گہرے ہوتے ہیں۔ عید کی دعا میں تمام انسانیت،امن عالم اور اپنے ملک جاپان کے لیے دعا کی گئی ۔
