BBC Urdu:
و پاکستان کا شہری ثابت کرنے کے لیے شناختی کارڈ کا فارم بھرتے ہیں تو آپ سے ایک سوال پوچھا جاتا ہے جو دنیا کے کسی اور مسلمان ملک میں کسی اور مسلمان شہری سے نہیں پوچھا جاتا۔
آپ سے یہ تو نہیں پوچھا جاتا کہ آپ کی دماغی صحت ٹھیک ہے؟ آپ کے ہاتھ پاؤں سلامت ہیں؟ آپ چور ہیں یا سمگلر؟ زندگی میں کتنے ریپ کیے ہیں؟ کبھی ٹیکس دیا ہے یا نہیں؟ جناح کو قائداعظم مانتے ہیں یا کافرِ اعظم؟ بچوں کو سکول پڑھاتے ہیں یا بھیک مانگنے کے لیے بازار میں چھوڑتے ہیں؟ شریعت مانگتے ہیں یا سوشلزم؟ پاک فوج کو قوم کا سرمایہ سمجھتے ہیں یا قوم کے سرمائے کا چور؟ آپ سے یہ نہیں کہا جاتا کہ ثابت کریں کہ آپ ہندو، عیسائی، پارسی، سکھ یا بت پرست نہیں ہیں۔ لیکن حلف نامہ جو شناختی کارڈ کے فارم میں ہے، اور جسے ہم پچیس سال سے زائد عرصے سے آنکھ بند کر کے کبھی اپنے دستخط سے، کبھی انگوٹھا لگا کر صدقِ دل سے بھر رہے ہیں وہ صرف اور صرف یہ ہے کہ میں احمدی نہیں ہوں، میں قادیانی نہیں ہوں، میں اُن کے ذیلی فرقے لاہوری گروپ سے بھی تعلق نہیں رکھتا ہوں
Categories: Ahmadis And Pakistan, Ahmadiyyat: True Islam, Asia