کہاں کا انتخاب، کون سا الیکشن؟: What Election?

BBC-Urdueملک کے طول و عرض میں الیکشن کی گہماگہمی عروج پر ہے اور آج انتخابی مہم کا آخری دن ہے۔

اسی طرح انتخابات اور اس کے بعد آنے والی حکومت کے بارے میں قیاس آرائیاں اور پیش گوئیاں بھی جاری ہیں جن کی شدت میں اب شاید مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

ووٹوں کا تو پتا نہیں لیکن مسلم لیگ ن اور تحریکِ انصاف کے درمیان جلسہ جلسہ کھیل دلچسپ مرحلے میں جا پہنچا ہے۔ عمران خان کا اچانک گر جانا اور میاں صاحب کا اس پر کمال فراخ دلی سے اپنی مہم کو آخری اور اہم دنوں میں روک دینا ایک نئی روایت ہے۔

انتخابات کے حوالے سے مختلف سرگرمیوں پر نظر رکھنا شاید صحافتی ذمہ داریوں کا حصہ ہی ہے تو اسی سلسلے میں قدیم شہر چنیوٹ سے گزر رہے تھے تو خان صاحب کا جلسہ دیکھا جس میں خان صاحب ایک مخصوص مذہبی گروہ سے لاتعلقی کا اعلان کر رہے تھے اور حاضرین کو بتا رہے تھے کہ ان کے خلاف سازش ہو رہی ہے کہ ان کا نام احمدیوں کی حمایت کے حوالے سے لیا جا رہا ہے۔

More: 

Leave a Reply