انسانی حقوق کا چمپیئن: Pakistan–Urdu Article

Blog By Ahmad Shoaib

ہ منتخب ہوا۔ اس موقع پر پاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل نمائندہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اپنے ملک میں انسانی حقوق کی اقدار کو بلند کیا ہے اور انسانی حقوق پاکستان کے قانون اور نظریہ کا حصہ ہیں۔ اور ان کا مزید یہ کہنا تھا کہ عالمی برادری نے پاکستان کو ممبر منتخب کر کے پاکستان کی انسانی حقوق کے لئے خدمات کو سراہا ہے۔  اب پاکستان کا انسانی حقوق کی کونسل کا ممبر منتخب ہونا اور اس کے بعد موصوف کے اس بیان کو نظر میں رکھتے ہوئے ہم صرف پاکستان میں بارہ نومبر کے آس پاس ہونے والے کچھ واقعات کا جائزہ لیتے ہیں، ہم زیادہ تفصیلات میں نہیں جاتے اور گڑھے مردے نہیں اکھاڑتے، حالانکہ لاہور میں سرکاری مسلمان ملا سر سے چوٹی تک کا زور لگا کر اس محاورے کو احمدیوں کی قبریں تباہ کر کے حقیقت کا روپ دھارنے میں مشغول ہے۔ ہم دیکھتے ہیں  کہ وہ کونسی انسانی حقوق کی خدمات ہیں جن میں پاکستان روزانہ نئے سنگ میل طے کر رہا ہے۔ اور ان واقعات کو دیکھنے کہ بعد آپ خود کہہ اٹھیں گے کہ پاکستان کا انسانی حقوق کی کونسل کا رکن منتخب ہونا عالمی برادری اور خود انسانی حقوق کے منہ پر بہت بڑا طمانچہ ہے۔

پچھلے چند ہفتوں میں دس سے زیادہ احمدی پاکستان میں شدت پسند عناصر کی ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے اور ان میں سے آٹھ افراد صرف کراچی میں قتل ہوئے ۔ جتنے بھی افراد کو ایسی کاروائیاں کر کے قتل کیا گیا ہے سب کو باقاعدہ ٹارگٹ کیا گیا ہے۔ پہلے محلے کا مولوی اپنے خطبوں میں احمدیت کے خلاف نفرت اور زہر اگلتا ہے اور احمدیوں کے نام لے کر لوگوں کو ان کے قتل پر اکساتا ہے پھر اس کے بعد بندوق بردار لوگ آتے ہیں اور دن دیہاڑے قتل کر کے چلے جاتے ہیں، پولیس کو دھمکیوں کے بارے میں بھی بتایا جاتا ہے مگر کوئی ایکشن نہیں اور قتل کے بعد پولیس ایف آئی آر بھی نہیں کاٹتی ۔ اسی طرح کل صبح ماڈل ٹاون لاہور میں احمدیہ قبرستان میں مسلح لوگ آئے اور پہلے انہوں نے چوکیدار کو تشدد کا نشانہ بنایا پھر سو سے زیادہ قبروں کی بے حرمتی کی اور کتبے توڑے اور ان کو ملیا میٹ کر دیا۔ ان تمام کتبوں پر اللہ کا نام اور قرآنی آیات لکھی ہوئیں تھیں جن کو توڑ کر خاک میں ملایا گی

 

More: 

Leave a Reply