Smile of a Cairo Camel made selfie immortal

اونٹ کی مسکراہٹ نے سیلفی یاد گار بنادی

مصر کے نوجوانوں نے اونٹ کے ساتھ سیلفی بنائی جو یادگار بن گئی

قاہرہ: منفرد انداز میں سیلفی لینے کا شوقین مصری نوجوان مسکراتے اونٹ کے ساتھ تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق  مصر سے تعلق رکھنے والے نوجوان حسام انتیکا نے بتایا کہ وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ اونٹ کو چارہ کھلاتے ہوئے اس کے ساتھ موج مستیاں کررہا تھا کہ اس دوران ان دوستوں کو اونٹ کے ساتھ سیلفی بنانے کا شوق ہوا جس پر انہوں نے اونٹ کو اپنے ساتھ لیا اور تصاویر بنانا شروع کردیں لیکن اس دوران ایک تصویر کچھ اس طرح یادگا بن گئی کہ تصویر میں تینوں نوجونواں کے ساتھ اونٹ نے اس طرح کا رد عمل دیا کہ وہ مسکرا رہا ہے۔

حسام  نے تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر پوسٹ کر دی جس کےبعد یہ ’’منفرد سیلفی ‘‘ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہوگئی۔

Categories: Arab World, Egypt

Leave a Reply

Discover more from The Muslim Times

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading