پاکستان میں شریعت کا آئین

 

By Ansa Tahira Masood, Toronto

جاوید چودھری کے 18 دسمبر کے پروگرام “کل تک” میں طاہر القادری صاحب کے ایک مرید ریاض عباسی نے چیخ چیخ کر کہا ہے کہ پاکستان میں شریعت کا آئین جو ختم نبوت کی حفاظت کرتا ہےا س کو نافذ کیوں نہیں کیا جاتا ۔ جبکہ یہ عین اسلامی ہے۔ اس میں قادیانیوں کوغیر مسلم قرادیا گیا ہے۔ کوئی ان سے پوچھے کیا صرف یہی آئین ختم نبوت کی حفاظت کرتا ہے؟ کیا اللہ تعالیٰ نے اس کے لیے کچھ بندوبست نہیں فرمایا؟ اور ان کا فرمانا کہا گر یہ آئین ختم کردیا جاتا ہے تو قادیانی ڈھول کی تھا پر رقص کریں گے۔ فکر ہر کس بقدر ہمتا و است۔ان کو بتادوں کہ احمدی کبھی بھی ڈھول کی تھاپ پہ رقص نہیں کرتے۔ وہ ایسے موقعوں پر سجدہء شکر کیاکرتے ہیں۔ ان کا ہر یق مومنانہ ہے۔ اور آپ احمدیوں کو مسلمان مانیں یا نہ مانیں اس سے احمدیوں کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ کیونکہ اللہ تو ان کو مسلمان مانتا ہے اور کیا یہ کافی نہیں کہ احمدی خود کو پکامسلمان سمجھتے ہیں ا ورہمیشہ ا نسان وہی ہوتا جو وہ خود کو مانتا ہے۔ ۔مزید یہ کہ آپ احمدیوں کو نان مسلم قرا ردے کر بھی مطمئن نہیں ہوئےا ور ھل من مزید کے طور پہ آگے آگے سے کارروائیاں کرتے چلے جارہے ہیں۔ اس کے بعد بھی چین سے نہیں بیٹھتے اور ان کو مجبور کرتے ہیں کہ اب کافر بن کر دکھاؤ۔ نما ز نہ پڑھو۔ا سلامی شعائر نہ اپناؤ۔ اسلامی نام نہ رکھو۔ ہمارا قرآں نہ پڑھو۔ جبکہ قرآن کا مخاطب تمام بنی نوع انسان ہےنا؟؟؟۔ خدا کے لیے ذرا رک کر دیکھیں کہ آ پ کر کیا رہے ہیں؟؟؟

خدارا سوچیں ! اس نبیء پاک کے نام سے جن کی محبت کے آپ دعویدار ہیں سوچیں کہیں اسلا م کی خدمت کے شوق میں آ پ اسلامی حدود کو تو نہیں توڑ رہے؟ اپنے دائرہء کار سے باہر تو نہیں جا رہے؟ اور ذرا دیکھیں تو کہ جب سےآ پ نے احمدیوں کو غیر مسلم قرا دیا ہے کیاآ سمان سےا س فیصلے میں کوئی تائید آئی؟؟؟ یا الٹا تادیب اتری ہے؟ عذاب آئے ہیں یا رحمت برسی ہے؟ ہلاکتیں ہوئیں؟ تباہی اور بربادی پھیلی؟

اور کای وہ اسمبلی جس نے یہ بل پاس کیا اس کے تمام ممبرز عین سملان اور شیعت کے پابند تھے؟ اور کای اس اسمبلی نے نیک نامی مین دنیا میں جھنڈے گاڑ دیے؟ ہمسب جانتے ہین کہ یہ اسمبلی دنیا میں بدنام زمانیہ کاکردگی کے لیے مشہور ہوئی۔

اور پھر دیکھیں کہ کیاآپ کے ایسا کرنے سےا حمدیوں نےا سلام پر عمل چھوڑ دیا؟؟ یا احمدیت ختم ہو گئی؟؟

جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ احمدیت پہلے سے بھی بڑھ کر دنیا میں پرامن طور پر، پر امن ا سلام کا پیغام پھیلا رہی ہےا ور بفضلہہٖ روز افزوں ہے۔

اور پھر یہ کہاں لکھا ہے کہ اسلام کی نشاۃ ثانیہ محترم طاہر القادری صاحب کی منہاج القرآن انجمن کے ذریعے ہو گی؟ ٹھیک ہے وہ اپنے طور پر مسلمانوں کی کچھ رہنمائی کرنا چاہ رہے ہوں تو اور بات ہے۔ لیکن مہدی کےآ جانے کے بآوجود ان سے الگ ہٹ کر کوئی تنظیم کواہا لسامی ہی ہو اللہ کو مقبول ہو گی؟؟؟ یہ بات بھی یقینی ہے کہ وہ اللہ کی طرف سے مامور نہیں کیے گئے۔
یہ بات یقینی اور مسلٗم ہے کہ ا سلام کی نشاۃ ثانیہ خلافت علیٰ منہاج النبوۃ کے ذریعے مہدی علیہ سلام کے ذریعے ہی مقدر کی جا چکی ہے۔

زمانے کی بے چینی اور خصوصاً مسلم دنیا کا انتشار اسی موعود مصلح کا تقاضہ کر رہے ہیں جس کو مسلمان مہدی علیہ سلام ، عیسائی مسیح علیہ سلام ، ہندو کرشن کے نام سے اور بدھ مت کے لوگ بدھا کے نام سے جانتے ہیں اور اس کے انتظار میں ہیں۔

ان کو سب کو اخوت کی لڑی میں پرونے کے لیے ایک ہی وجود نے آنا تھا اور ان سب کو پرچم محمؐدی کے سائے میں اکٹھا فرمانا تھا۔ گذشتہ ہر نبی کی امت کو اب ا سکے سوا چارہ نہین کہ وہ مہدی ء محمدی ؐکی چادر تلے آ کر اللہ تعالیٰ کے فراہم کردہ ہدایت کے بونس چانس سے فائدہ اٹھائیں اور اس پیارے نبی حضرت محمد ﷺ کو مان کے نجات پائیں اسی لیے حضرت مرزا صاحب نے فرمایا تھا کہ

میں کبھی آدم کبھی موسیٰ کبھی یعقوب ہوں
نیز اسمٰعیل ہوں نسلین ہیں میری بے شمار

مگر جس کو نہ سمجھ کر نادان شور مچا دیتے ہیں کہ دیکھو خد کو ابراہیم اسمٰعیل ، موسیٰ ؑ اور یعقون ؑ کہ دیا۔ توبہ
اور یہ کہ آپ نے فرمایا

وقت تھا وقت مسیحا نہ کسی اور کا وقت
میں نہ آتا تو کوئی اور ہی آیا ہوتا

آج پاکستا ن ہی پوری دنیا کے مسلمان عالم سرتوڑ طریقے سےا س دہشت گردی کا حل تلاش کرنے کی کوشیش کر دیکھیں ۔ کامیاب نہ ہوسکیں گے۔ کیونکہ امن اور اخوت کی نعمت اب اللہ کے پروگرام پر چلنے سے ہی ملے گی۔انشا ء اللہ

Categories: Asia, Urdu

1 reply

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.