ملالہ کو بہشتی زیور کی ضرورت ہے‎

Credit: Laaltain.com

Tauseef Ahmad

Malala can win Nobel but she wont be allowed to drive a car in Saudi Arabia, not leave her home in parts of Pakistan.

Malala Yousafzai

ملالہ نوبل انعام جیت سکتی ہے مگر اسے گاڑی چلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، اکیلے گھر سے نکلنے سے اسے منع کیا جانا چاہئے کہ یہ عورت کو زیب نہیں دیتا۔ بہتر تو یہ تھا کہ اسے برقع پہنایا جاتا اور اب تک اس کی شادی کر دی جاتی لیکن ابھی بھی دیر نہیں ہوئی، وہ توبہ کر سکتی ہے ، نکاح کر سکتی ہے، امت کے مجاہد پیدا کرسکتی ہے اور محمد بن قاسم اور محمود غزنوی کی طرح ان کی پرورش کرنے والی ہو سکتی ہے۔ گل مکئی کے نام سے ڈائری لکھنا اپنی جگہ لیکن ایک لڑکی کو لکھنا پڑھنا سیکھنے اور سکھانے کی ضرورت ہی کیا ہے؟ کل کلاں کو کسی نامحرم سے خط و کتابت شروع کر دی یا رومانی ناول پڑھنے لگی تو کیا ہو گا؟ا سے کون سی ملازمت کرنا ہے ،گھرداری اور امور خانہ داری سیکھنا زیادہ ضروری ہے۔روز مرہ کے شرعی مسائل سیکھنا ڈاکٹر بننے، وکیل بننے اور انجینئر بننے سے زیادہ ضروری ہے۔ اور پھر کای ضرورت ہے یہ جاننے کی کہ کشش ثقل کیا ہے، رگڑ کے قوانین کیاہیں، جسم میں کتنی ہڈیاں ہیں اور نظریہ اضافیت کیا ہے۔ دنیا داری مردوں کو زیب دیتی ہے اور عورت کو گھر داری ہی کے لئے پیدا کیا گیا ہے،اس کے لئے بہشتی زیور کا مطالعہ ہی کافی ہے۔
نوبل انعام جیتنے سے کیا ہوتا ہے؟ کیا اس انعام سے قبر کا حساب اور آخرت کا عذاب ٹل جائے گا؟ کیا ضروری ہے کہ وہ کھلے منہ اسلامی روایات کے خلاف ہزاروں کے مجمع میں تقریر یں کرتی پھرے؟ مجاہدین کو رسوا کرتی رہے؟ایک جوان لڑکی کا نامحرم مردوں کے سامنے ایسے تنہا کھڑے ہو جانا کیا مناسب ہے؟نامحرم مردکے سامنے آنے والی بھلا شریف ہوسکتی ہے کیا؟شرم والیاں تو وہ ہیں جو مرتی مرجائیں پر ان کی پرچھائی تک نہ دیکھنے کو ملے۔بلکہ نوبل انعام لینے بھی اس کی جگہ اس کے باپ کو جانا چاہئے، کہ ایسی تقریب جہاں دنیا جہان کے مشرکین و کفار اکٹھے ہوں وہاں مسلم عورت کا کیا کام؟ غیر مذہب والوں کا دیا انعام کچھ بہت ضوری نہیں کہ    More

Categories: Asia, Pakistan

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.