مہمند ایجنسی میں ایساف کی جانب سے پاکستانی چوکیوں کو نشانہ بنائے جانے پر پاکستان کے شدید احتجاج پر امریکی سفیر نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا وعدہ کیا ہے۔
امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق امریکی سفیر کو سرحد پار کارروائی کے اس واقعے میں پاکستانی فوجیوں کی ہلاکتوں پر افسوس ہے۔
اسی بارے میں
امریکی سفیر کا کہنا ہے کہ ’مجھے پاکستانی اہلکاروں کی ہلاکت پر افسوس ہے اور میرا وعدہ ہے کہ امریکہ اس واقعے کی تحقیقات کے سلسلے میں پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرے گا‘۔
خیال رہے کہ سنیچر کی صبح پیش آنے والے اس واقعے پر پاکستان نے واشنگٹن میں امریکی اور برسلز میں نیٹو کے حکام سے تحریری احتجاج کیا تھا۔